سیلاب سے 4لاکھ افراد متاثر ہونے پر مشرقی چین کے صوبہ میں ہنگامی ردعمل کے درجے میں اضافہ

0 29

نان چھانگ: مشرقی چین کے صوبہ جیانگ شی میں شدید بارشوں کے باعث دریاں اور جھیلوں میں طغیانی اور بارشیں جاری رہنے کی پیش گوئی کے بعد سیلاب پر قابو پانے کیلئے ہنگامی ردعمل کے درجے کو 4سے بڑھا کر 3کر دیا گیاہے۔صوبائی محکمہ ہنگامی حالات کے مطابق بدھ کی صبح10:30بجے تک جیانگ شی میں سوموار سے شروع ہونے والے سیلاب سے تقریبا 3لاکھ 99ہزار رہائشی متاثر ہوچکے ہیں جبکہ 39ہزار افراد کو محفوظ جگہ پر منتقل کیا گیا ہے۔سیلاب کے باعث کل 21مکان تباہ ہوگئے جبکہ 25ہزار800ہیکٹرز اراضی پر فصلیں تباہ ہوگئیں جس سے معیشت کو براہ راست 26کروڑ یوآن(تقریبا 3کروڑ70لاکھ امریکی ڈالر)کا نقصان پہنچا ہے۔چین میں تازہ پانی کی سب سے بڑی پویانگ جھیل کے شِنگ زی ہائیڈرولوجیکل اسٹیشن میں بدھ کی صبح 10بجے پانی کی سطح 20.54میٹر ریکارڈ کی گئی جوکہ خطرے کی حد سے 1.54میٹر اونچی ہے۔صوبائی دارالخلافہ نان چھانگ میں قومی سیاحتی مقام میلِنگ پر منگل کی رات تقریبا10:50پر شدید بارشوں کی وجہ سے اچانک سیلابی ریلے کے باعث امدادی کاموں میں مصروف 2امدادی کارکن لاپتہ ہوگئے ہیں جن کی تلاش اور امدادی کاموں کیلئے سرگرمیاں جاری ہیں۔صوبائی رصدگاہ نے طوفان باراں اور مسلسل موسلادھار بارشوں کے لئے صوبے کے وسیع علاقوں میں جاری تباہی کے باعث بدھ کے روز نارنجی خطرے کی تجدید کردی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.