اہم خبریںپاکستان

شہباز شریف نے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں ضمانتی مچلکوں پر دستخط کردیے

اسلام آ باد:  اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) نے مشیروں کو نجکاری کمیٹی سے نکالنے کا مطالبہ کر تے ہوئے کہا ہے کہ کابینہ کمیٹی برائے نجکاری میں مشیروں کوشامل کرنا آئین کی خلاف ورزی ہے، مشیر آئین کے تحت حلف نہیں اٹھاتے اس لیے آئین، جمہوریت کے محافظ نہیں ہوتے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو خط لکھا ہے جس میں مشیر خزانہ، تجارت اور مشیر برائے ادارہ جاتی اصلاحات کو نجکاری کمیٹی سے نکالنے کا مطالبہ کیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ کابینہ کمیٹی برائے نجکاری میں مشیروں کوشامل کرنا آئین کی خلاف ورزی ہے کیونکہ مشیر آئین کے تحت حلف نہیں اٹھاتے اس لیے آئین، جمہوریت کے محافظ نہیں ہوتے۔ (ن) لیگ کا کہنا ہے کہ روز ویلٹ ہوٹل کی نجکاری یاجوائنٹ وینچرکے تحت چلانیکی اجازت نہیں د ی جا سکتی اور اس وقت دنیا بھر میں ہوٹل انڈسٹری بحران میں ہے ایسیمیں روزویلٹ پرفیصلہ کیوں کیا گیا؟ مسلم لیگ ن نے کہا ہے کہ اسد قیصر بطور اسپیکر آئین کے محافظ ہیں لہٰذا نجکاری کمیٹی سے مشیروں کو نکالنے کی عمل داری یقینی بنائیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button