اہم خبریںپاکستان

ارشد ملک کی برطرفی کے بعد یہ کام نہ کیا گیا تو افسوس ہی کیا جاسکتا ہے فواد چوہدری نے تجویز دے دی

اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ارشد ملک کی برطرفی سے عدالتی نظام کی اصلاحات کی ضرورت کی طرف پیش قدمی کی اہمیت اجاگر ہوتی ہے ۔جمعہ کے روز سوشل میڈیا پر ٹوئیٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اعلیٰ عدلیہ اور وزارت قانون اگر مزید انتظار میں رہے تو اس پر افسوس ہی کیا جاسکتا ہے جوڈیشل سروس آف پاکستان قائم کریں اور ججز کا معیار بہتر کریں اسی طرح جج خود کو قانون کا پابند سمجھیں۔ دریں اثنا وفاقی وزیر فواد چوہدری نے مریم نواز کے بیان پر اپنے ردعمل میں کہامجھے سمجھ نہیں آتی کہ مریم نواز کو مزید کیا رعایت چاہئیے ،ان کے والد نے تو سزا کاٹی ہی نہیںمریم نواز کے والد تو بوریا بستر اور پلیٹیں اٹھا کر لندن چلے گئے، فواد چوہدری کا۔کہنا تھا نواز شریف تو لندن میں ہائید پارک میں گھومتے پھرتے ہیں۔ مجھے نہیں اندازہ کہ انہیں کیا رعایت چاہئیے؟ میرے خیال میں نواز شریف کو سزا کم ملی ہیاحتساب پی ٹی آئی کا وعدہ تھا، اس پر ڈلیوری اہم ہے،جج ارشد ملک جیسے معاملات میں عدلیہ کی نیک نامی میں اضافہ نہیں ہوتا،فواد چوہدری کا کہنا تھاعدلیہ. فوج، کابینہ یہ سب قومی ادارے ہیں، ان کو مضبوط ہونا چاہئے ایک۔سوال کے جواب میں انہوں نے کہامائنس ون وہاں ہوتا ہے، جب لیڈر پارٹی سے چھوٹا ہوجہاں لیڈر پارٹی سے بڑا ہو وہاں مائنس کیسے ہو سکتا ہیوزیر اعظم اپنی پارٹی کا تحریک انصاف کے بجائے “عمران خان کی پارٹی” رکھ دیں وہ بھی مقبول ہو گی،عوام کا ووٹ عمران خان کے نام پر پڑتا ہے،وزیراعظم عوام کا مینڈیٹ لے کر آئے ہیں۔ہم عوام سے ااصلاحات کا وعدہ کرکے آئے تھے ،ہمیں اس پر توجہ دینی چاہئیے ،موجودہ حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، 5 سال پورے کریں گے۔وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سندھ حکومت کی جانب سے جے آئی ٹی کھولنا خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہااچھا فیصلہ ہے، حقائق عوام کے سامنے آنے چاہئیںباقی فیصلہ عدلیہ نے کرناہے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button