شام کی جیل میں ہنگامہ آرائی کے بعد داعش کے 12قیدی فرار

0 30

دمشق(این این آئی)شام کے شمال مشرقی علاقے میں واقع ایک جیل میں فسادات کے دوران داعش کے کئی قیدیوں کے فرار ہونے کی اطلاع ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق کرد حکام نے بتایاکہ الحسکہ میں واقع جیل میں ابڑے پیمانے پر فسادات برپا ہوئے۔ وہاں قیدیوں نے جیل کی نچلی منزل پر کنٹرول حاصل کر لیا اور افراتفری اور تشدد کے دوران کئی قیدی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ اس جیل میں شدت پسند تنظیم داعش سے مبینہ طور پر وابستہ کئی انتہا پسند بھی بند تھے۔شام میں سرگرم کردسیریئن ڈیموکریٹک فورسز (ایس ڈی ایف) سے وابستہ ایک ترجمان مصطفی بالی نے اس واقعے کے حوالے سے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں بتایاکہ قیدیوں نے کنٹرول حاصل کرنے کے بعدجیل کا اندرونی دروازہ توڑ دیا۔ ان میں سے کچھ تو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے اور ہماری فورسز ان کو پکڑنے کے لیے تلاش کر رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ قید خانے پر دوبارہ کنٹرول حاصل کرنے کے لیے حکام کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی فورسز کو طلب کرنا پڑا۔اس دوران خطے میں امریکی قیادت والے اتحاد نے ایک بیان میں کہا کہ اس جیل میں شدت پسند تنظیم داعش سے وابستہ بہت ہی نچلی سطح کے قیدی تھے جن کا تعلق بیرونی ممالک سے ہے۔ا گرچہ سرکاری حکام کی جانب سے فوری طور پر ایسی کوئی تفصیلات نہیں بتائی گئیں کہ کتنے قیدی جیل سے فرار ہوئے تاہم شام کے حکومتی ٹیلی وژن پر بارہ قیدیوں کے فرار ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔ لیکن شام کی صورت حال پر نظر رکھنے والے برطانیہ سے سرگرم انسانی حقوق کی تنظیم سیریئن آبزرویٹری آف ہیومن رائٹس‘ نے فرار ہونے والے قیدیوں کے تعداد چار بتائی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.