ضلع بھرکو کورونا سے محفوظ رکھنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جا رہے ہیں ، ڈپٹی کمشنر نصیر آباد
نصیر آباد( این این آئی)ڈپٹی کمشنر نصیر آباد حافظ محمد قاسم کاکڑ نے کہا ہے کہ ضلع بھرکو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جا رہے ہیں ہمارا مقصد عوام کو کورونا جیسے موذی مرض سے محفوظ رکھنا ہے کچھ دنوںمڈ وائفری اسکول میں پچاس بستروں پر آئیسولیشن سینٹر کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے بس اڈہ ،ویگن اسٹینڈ،مویشی منڈی،مارکیٹ کمیٹی سمیت دیگر عوامی مقامات پر کورونا وائرس سے بچائو کے لیئے اسپرے کرائے جائیں اور مختلف دیہاتوں اور علاقوں میں عوام میں شعور و آگاہی کے لیئے سمینارز کا انعقاد نا گزیر بن چکا ہے ان سمینارز کے زریعے عوام میں صحت و صفائی اور کورونا وائرس سے احتیاطی تدابیر کے متعلق شعور و آگاہی پید اکی جائے پرائیویٹ کلینکس پر کورونا وائرس کے متعلق پمفلٹ آویزاں کئے جائیں اور پرائیورٹ ڈاکٹرز اس مرض سے بچائو کے لیئے اپنی کلینکس پر صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے کورونا وائرس سے بچائو اور انسداد پولیو مہم کے حوالے سے آفیسران کے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میںایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جلیل احمد ،اسسٹنٹ کمشنر چھتر علی محمدہانبھی، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالمنان لاکٹی ،ایم ایس ڈاکٹر ایاز حسین جمالی ،پی پی ایچ آئی کے کوآرڈینٹر فیصل اقبال کھوسہ،تحصیلدار بہادر کھوسہ،چیف آفیسر میونسپل کمیٹی حاجی آزاد خان گرانی ،این اسٹاپ ڈاکٹر عبدالغفار سولنگی ،بی آر ایس پی کے کو آرڈینٹر لعل ڈنہ سمیت دیگر شریک تھے ڈپٹی کمشنر حافظ محمد قاسم کاکڑ نے کہاکہ پاکستان میں پولیو کے وائرس کے خاتمے کے لیئے جو اقدامات کئے جا رہے ہیں ان پر مزید موثر اندا زمیں کام کرنے کی اشد ضرورت ہے گھر گھر جا کر بچوں کوپولیو کے قطرے پلانے والی ٹیموں کو کورونا وائرس سے احتیاطی تدابیر کے متعلق پمفلیٹ بھی دئے جائیںتاکہ عوام میں شعور پیدا ہو اور وہ پولیو اور کورونا جیسے موذی مرض سے محفوظ رہ سکیں پولیو مہم کے دوران فنگر مارکنگ اور وال چاکنگ پر بھی خصوصی توجہ مبذول کرائی جائے تاکہ پولیو کے قطرے پینے والے بچوں اور اس علاقے کی موثر انداز میں تصدیق ہو سکے۔