ایرانی عالم دین کی کرونا کی اسرائیلی دوائی کے استعمال کی مشروط اجازت

0 28

تہران (این این آئی )ایران کے ایک سرکردہ شیعہ عالم دین نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے علاج کے لیے اسرائیل کی تیار کردہ دوائی صرف اسی صورت میں استعمال کی جا سکتی ہے کہ اگر اس بیماری کا اور کوئی علاج ممکن نہ ہو۔عرب ٹی وی کے مطابق ایرانی عالم دین آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی نے کہا کہ سنا ہے کہ اسرائیل نے کرونا وائرس کی روک تھام اور علاج کے لیے دوائی تیار کی ہے۔ اگر اس دوائی کے علاوہ اس وباء کا کوئی علاج نہ تو اس صورت میں اسے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اگر اس بیماری کا کوئی دوسرا علاج موجود تو اسرائیلی دوائی کے استعمال کا کوئی جواز نہیں۔ انٹرویو میں آیت اللہ شیرازی نے کہا کہ اگر اسرائیل کرونا کا علاج دریافت کرتا ہے تو اسے صرف اسی صورت میں فایدہ اٹھایا جا سکتا ہے کہ اس کا کوئی متبادل نہ ہو۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.