اہم خبریںبین الاقوامی

اقوام متحدہ کی عالمی برادری سے کورونا کے خلاف جنگ تیز کرنے کی اپیل

نیویارک(این این آئی)اقوام متحدہ نے تمام ملکوں سے کورونا وائرس کے خلاف جنگ تیز کرنے کی اپیل کردی اور تمام ملکوں سے کورونا سے نمٹنے کے لیے ہنگامی اقدامات کا مطالبہ کردیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے کہا کہ ہر انسان کو خواہ کہیں بھی ہو، وبا کے خلاف اٹھ کھڑے ہونا چاہیے کیوں کہ موجودہ وقت ہر کسی سے کورونا وبا سے نمٹنے کا تقاضا کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم سب کورونا وائرس کے خطرے کا سامنا کررہے ہیں اس کے لیے ہم سب کو اپنے حصہ کا کرادار ادا کرنا پڑے گا۔ اس مشکل وقت میں ہمیں ذمے داری اور یکجہتی کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button