
اسلام آباد (این این آئی)کرانا وائرس سے بچاؤ،قومی ادارہ صحت کی 3رکنی ٹیم اسکردو پہنچ گئی،قومی ادارہ صحت کی ٹیم نے سیکریٹری صحت گلگت بلتستان سے ملاقات کی جس میں کرونا وائرس سے متعلق موجودگی صورتحال پر بریفنگ دی گئی ۔ این آئی ایچ نے کہاکہ قومی ادارہ صحت کی ٹیم نے عملے کی تربیت کا آغاز کر دیا، ماہرین کی ٹیم کرونا سے متعلق تربیت فراہم کرنے کے لیے پہنچی۔این آئی ایچ کے مطابق کرونا کی تشخیص کے لیے 2رکنی ٹیم پہلے سے اسکردو میں موجود ہے ،ماہرین کی تین رکنی ٹیم ایک ہفتہ تک گلگت میں موجود رہے گی۔



