بلوچستان
گورنربلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی سے وزیراعلیٰ سید سندھ کی ملاقات

کوئٹہ( این این آئی) گورنربلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی سے جمعہ کے روز گورنرہاوس کوئٹہ میں سندھ کے وزیراعلیٰ سید مرادعلی شاہ نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی صورتحال، خطے میں رونما ہونے والی تبدیلیاں اور بین الصوبائی روابط کو مزید مضبوط اور مستحکم بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا. وہ کچھ دیر گورنر بلوچستان کے ہمراہ رہے. دونوں رہنماؤں نے بین الصوبائی روابط میں اضافہ کرنے پر اتفاق کیا۔


