بلوچستان

صوبائی وزیر سماجی بہبود میر اسداللہ بلوچ کی زیر صدارت اجلاس

کوئٹہ( این این آئی)صوبائی وزیر سماجی بہبود میر اسداللہ بلوچ کی زیر صدارت بلوچستان انڈومنٹ فنڈ کے بورڈ کاگیارواں اجلاس منعقد ہوا۔ بورڈ اجلاس میں مجموعی طور پر صوبہ بھر کے  مختلف اضلاع سے مختلف امراض میں مبتلا 225 نئے کیسیز پیش کئے گئے جن کے علاج کی منظوری دی گئی۔ ان افراد کا تعلق غریب اور نادار خاندانوں سے ہے۔ ان کے علاج و معالجے کیلئے صوبے اور ملک کے دوسرے بہترین ہسپتالوں میں انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ ان کیسز میں سینار ہسپتال کے 102 , بی۔ایم۔سی کے 43  اور دوسرے پینل اسپتالوں کے 77 کیسیز اور نامکمل 03 کیس ہیں۔ واضح رہے کہ بلوچستان عوامی انڈومنٹ فنڈ کے تحت سات موذی امراض سمیت خصوصی افراد کے علاج کے لیے اب تک مجموعی طور پر بہت سارے لوگوں کے علاج کا بندوبست کیا جا چکا ہے۔  جو اب  نارمل زندگی کی طرف لوٹ گئے ہیں۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر سماجی بہبود میر اسداللہ بلوچ نے کہا کہ مریضوں کی علاج کیلیے ہمیں ان ہسپتالوں کو ترجیح دینی چاہیے۔ جو  ہسپتال زیادہ علاج کے حوالے سے سستے ہوتے ہیں۔ تاکہ خطیر رقم کو بچا کر ان دوسرے مریضوں کی علاج کر سکیں۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا۔کہ بلوچستان عوامی انڈوومنٹ فنڈ  کے پاس مختص کی گئی رقم اور وسائل سے  مریضوں کے ذیادہ کیسز آرہے ہیں۔ جس کے لئے وزیراعلیٰ سے اس مسئلہ پر بات کی ہے۔کہ بلوچستان عوامی انڈومنٹ فنڈ کی رقم میں اضافہ کیا جائے تاکہ ہم زیادہ سے زیادہ غریب عوام کی خدمت کر سکیں۔ اور ان کو صحت و تندرستی کے سہولیات دے سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان عوامی انڈومنٹ فنڈ ایک کمیٹی بنائے گی۔  جو صوبے اور ملک کے دوسرے ہسپتالوں میں بلوچستان عوامی انڈومنٹ فنڈ کے تحت سے زیر علاج مریضوں کے مسائل حل کرنے اور مزید سہولیات یقینی بنانے کے لیے جائزہ لے گی۔ اور مختلف ہسپتالوں کے ساتھ مریضوں کی سہولیات کو مدنظر رکھ کر انکے ساتھ ایم۔۔او۔یو سائن کرے گی. میرا سداللہ بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ حکومت تمام مریضوں کی بلا رنگ و نسل علاج معالجے کے لیے اقدامات اٹھا رہی ہے اور جن مریضوں کے علاج کے دوران پیسے ختم ہوتے ہیں۔ ان کو علاج مکمل کرنے کیلئے مزید رقم مہیا کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ اجلاس میں سیکرٹری سوشل ویلفیئر عبدالرؤف بلوچ ڈی۔ جی سوشل ویلفیئر احسن اللہ مردانزی, بلوچستان عوامی انڈومنٹ فنڈ کے پروگرام ڈائریکٹر ممتاز احمد بلوچ, پروگرام کوآرڈینیٹر ناصر زہری , ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیر ناصر بلوچ , اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ندیم بلوچ اور نیاز بلوچ کے علاوہ بی۔ایم۔سی اور سینار ہسپتال کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button