اہم خبریںبین الاقوامی
ترکی سے مہاجرین کی نئی لہر باعث تشویش ہے، یورپی یونین

برسلز(این این آئی)یورپی یونین نے ترکی کی سرحدوں سے پناہ گزینوں کی یورپ میں آمد پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ اس موقع پر ہماری اولین ترجیح یہ یقینی بنانا ہے کہ ہم یونان اور بلغاریہ کو اپنا پورا تعاون دیں،عرب ٹی وی کے مطابق یورپی ہائی کمیشن کی خاتون سربراہ اروسولا وان ڈیر لین نے کہا کہ یورپی یونین نے ترکی سے نقل مکانی کرنے والوں کی یونان اور بلغاریہ کی طرف آمد پر تشویش کا اظہار کیا ۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ اس موقع پر ہماری اولین ترجیح یہ یقینی بنانا ہے کہ ہم یونان اور بلغاریہ کو اپنا پورا تعاون دیں۔



