اٹلی میں کرونا متاثرین کی تعداد 1100 تک جا پہنچی، امریکا میں پہلی ہلاکت

واشنگٹن /لندن /روم(این این آئی)اٹلی میں کرونا وائرس کے مزید نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد کرونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 1100 تک جا پہنچی ہے جب کہ 29 مریض دم توڑ چکے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق اطالوی سول پروٹیکشن اتھارٹی کے سربراہ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ کرونا کے تصدیق شدہ متاثرین کی تعداد 1128 ہوگئی ہے۔ سول پروٹیکشن کے مطابق 52 فیصد متاثرہ افراد نے بیماری کی علامات ظاہر نہیں کی تھیں۔حکام نے اس وائرس کے 8 دیگر واقعات کی ہلاکت کی اطلاع دی ہے ، جس سے ملک میں وائرس سے ہونے والی اموات 29 ہوگئیں جبکہ اٹلی میں کرونا کے50 مریض صحت یاب بھی ہوئے ۔امریکا میں کرونا وائرس کے متعدد مریض سامنے آئے تاہم گزشتہ روز کرونا کا شکار ایک مریض چل بسا۔ امریکا میں کرونا وائرس کے نتیجے میں کسی شخص کی کا یہ پہلا واقعہ ہے۔ امریکی ریاست واشنگٹن میں محکمہ صحت کے حکام کا کہنا تھا کہ پورے ملک میں کرونا کے نتیجے میں پہلی موت کی تصدیق کی گئی ہے۔اور تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق امریکا میں کم سے کم 100 افراد میں کرونا وائرس کی نشاندہی کی گئی ہے۔درایں اثناء برطانیہ میں کرونا کے مزید تین کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد کرونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 23 ہوگئی ہے۔برطانوی وزارت صحت کے مطابق حالیہ یام میں 10ہزار 483 افراد کا طبی معائنہ کیا گیا جن میں سے 23 کی رپورٹس مثبت آئی ہیں۔




