اہم خبریںپاکستان

ایران میں پھنسے زائرین کو واپس لانے کے حوالے سے درخواست سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایران میں پھنسے زائرین کو واپس لانے کے حوالے سے درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی ،اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ درخواست پر (آج) بدھ کو سماعت کریں گے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرارآفس نے کاز لسٹ جاری کردی،عدالت عالیہ میں مجلس وحدت المسلمین کی جانب سے درخواست دائرکی گئی ،وزارت داخلہ،وزارت خارجہ،وزارت دفاع اور چیئرمین پیمرا درخواست میں فریق بنایاگیا ۔درخواست میں کہاگیاکہ ایران میں پھنسے ہزاروں زائرین کے ویزا کی مدت ختم ہو چکی یا ہو رہی ہے،حکومت کی آئینی ذمہ داری ہیکہ زائرین کی بحفاظت وطن واپسی کے لیے اقدامات کریں۔ درخواست میں کہاگیاکہ زائرین کو ایران جانے کے ویزے جاری کیے گئے لیکن اب حکومت واپسی کی اجازت نہیں دے رہی۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ حکومت کو زمینی راستے یا خصوصی فلائٹس کے ذریعے زائرین کو واپس لانے کی ہدایت کی جائے،حکومت کو زائرین کو فوری واپس لانے کے اقدامات اٹھانے کا حکم دیا جائے،ایران سے لائے گئے زائرین کے میڈیکل ٹیسٹ کر کے وائرس میں مبتلا مریضوں کے علاج کا حکم دیا جائے۔ استدعا کی گئی کہ تفتان میں رکھے گئے زائرین کو تمام سہولیات کی فراہمی کا حکم دیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button