اہم خبریںکھیل

کورونا، آسٹریلوی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹ تاخیرکا شکار

سڈنی (این این آئی)عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر آسٹریلوی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹ کے اعلانات بھی تاخیر کا شکار ہو گئے ۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کورونا وائرس کے سبب آسٹریلوی کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ اور کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان ایک ماہ کی تاخیر سے کیا جائے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق غیر یقینی مالی صورتحال کے باعث اب اعلان اپریل کے آخر میں متوقع ہے ، کرکٹ آسٹریلیا کے فیصلے کی آسٹریلین کرکٹرز ایسوسی ایشن نے حمایت کی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلین کرکٹرز ایسوسی ایشن نے کہاکہ کرکٹ آسٹریلیا نے مرد و خواتین کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کرنا ہے ،اس وقت کرکٹ آسٹریلیا کو مالی مسائل کا سامنا بھی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button