امریکا اور اسرائیل ایران پر بڑے حملوں کی تیاری کر رہے ہیں: امریکی میڈیا
امریکی نیوز ویب سائٹ ایگزیوس کے مطابق امریکا اور اسرائیل ایران پر بڑے حملوں کی تیاری کر رہے ہیں، امریکی وسط مدتی انتخابات کے بعد ممکنہ فوجی کارروائی ایک ہفتے تک جاری رہ سکتی ہے۔
ایگزیوس کی رپورٹ کے مطابق حملوں میں ایرانی قیادت، توانائی کے شعبے، جوہری تنصیبات کو نشانہ بنائے جانے کا امکان ہے، اسرائیلی آرمی چیف ایال زمیر امریکی کمانڈر بریڈ کوپر میں حملوں کی تیاری کے حوالے سے رابطہ بھی ہوا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ قطر، پاکستان، سعودی عرب، مصر اور ترکیہ،امریکا اور ایران مذاکرات بحالی کی کوشش کر رہے ہیں، ثالث متاثرہ جوہری تنصیبات تک معائنہ کاروں کو رسائی دینے کے لیے ایران کو آمادہ کر رہے ہیں۔
ایگزیوس کے مطابق رسائی دینے کے بدلے امریکا کی جانب سے بعض پابندیوں میں نرمی کی تجویز زیر غور ہے۔
