اسرائیل میں سیاسی ڈیڈ لاک کا خدشہ، نیتن یاہو کا اقتدار خطرے میں پڑ گیا

0

حالیہ انتخابات میں نیتن یاہو کی لیکوڈ پارٹی کو 120 رکنی پارلیمان میں 26، اور ان کے اتحاد کو 53 نشستیں ملنے کا امکان ہے، جبکہ اپوزیشن کو 67 نشستیں مل سکتی ہیں۔

 

گادی آئزن کوٹ کے اتحاد کو 48 نشستیں ملنے کی توقع ہے اور حکومت بنانے کیلئے اسے عرب جماعتوں کی حمایت درکار ہوگی، جنہیں مجموعی طور پر 19 نشستیں ملنے کا امکان ہے، تاہم اپوزیشن کے اندر عرب جماعتوں کے ساتھ اتحاد پر اختلافات موجود ہیں۔

 

نیتن یاہو کے مخالفین کو خدشہ ہے کہ وہ اقتدار بچانے کیلئے سیاسی تعاون روکنے یا ایران کے خلاف فوجی کارروائی کا راستہ اختیار کر سکتے ہیں۔

 

حتمی نتائج کے بعد صدر اسحاق ہرزوگ حکومت سازی کیلئے امیدوار نامزد کریں گے، جسے اکثریت حاصل کرنے کیلئے 28 دن ملیں گے، جبکہ 14 دن کی توسیع بھی ممکن ہے۔

 

اگر آئزن کوٹ حکومت بنانے میں ناکام رہے تو نیتن یاہو عبوری وزیراعظم برقرار رہ سکتے ہیں، بصورت دیگر نئے انتخابات کی نوبت آ سکتی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.