شہبازشریف کا روپے کی قدر میں ریکارڈ 3 فیصد کمی پر تشویش کا اظہار

0 31

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے روپے کی قدر میں ریکارڈ 3 فیصد کمی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اور سٹیٹ بنک معیشت سنبھالنے میں بری طرح ناکام ہوچکے ہیں ،حکومتی پالیسی کی وجہ سے پہلے سے آئے بحران میں غریب عوام پر معاشی بوجھ بڑھ جائے گا ،حکومت کو سنجیدگی اور عقلمندی سے صحیح فیصلے کرنے ہوں گے ، غلط وقت پہ غلط فیصلوں کے نتائج خدا نخوستہ تباہ کن ہو سکتے ہیں۔ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ حکومت اور سٹیٹ بنک معیشت سنبھالنے میں بری طرح ناکام ہوچکے ہیں ،حکومتی پالیسی کی وجہ سے پہلے سے آئے بحران میں غریب عوام پر معاشی بوجھ بڑھ جائے گا ۔ انہوںنے کہاکہ ایک ہفتے بعد ہی دوبارہ سود کی شرح میں کمی سٹیٹ بنک کی پالیسی کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے ،پہلے ہی اس غلط پالیسی کے تباہ کن اثرات سے خبردار کیا تھا ۔ انہوںنے کہاکہ شرح سود کم سے کم 9فیصد تک کی جائے ،شرح سود پہلے13.25 سے 12.5 اور پھر 12.5 سے 11 فیصد کی گئی ۔ انہوںنے کہاکہ ثابت ہوا کہ سٹیٹ بنک کی طرف سے کی گئی دونوں مرتبہ کی کمی ناکافی تھی ۔ انہوںنے کہاکہ اس اقدام سے جن ثمرات کا قوم سے وعدہ تھا، وہ برآمد نہیں ہوئے، الٹا تباہی ہوئی۔ انہوںنے کہاکہ خسارہ درآمد میں کمی اور تیل کی قیمت میں کمی کی وجہ سے تقریبا صفر ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ہاٹ منی کے خطرے کی نشاندہی کی تھی،ہاٹ منی پر انحصار اور حکومت کی ناقص کارکردگی نے آگ پر تیل کا کام کیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ حکومت نے عوام کو ریلیف فراہم کرنا تھا لیکن وہ ان کے گلے میں معاشی پھندا ڈال رہی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ معیشت کی بربادی کورونا سے بڑی تباہی لائے گی ۔ انہوںنے کہاکہ حکومت کو سنجیدگی اور عقلمندی سے صحیح فیصلے کرنے ہوں گے ، غلط وقت پہ غلط فیصلوں کے نتائج خدا نخوستہ تباہ کن ہو سکتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ آئیں اللہ تعالی کے حضورصورتحال کی بہتری کیلئے گڑاگڑا کر دعائیں مانگیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.