بیلجئیم میں سفیر آمنہ بلوچ کی پاکستانی برادری کے ساتھ ورچوئل کھلی کچہری،مسائل کے حل کی یقین دہانی
بیلجئیم ،لکسمبرگ اور یورپی یونین میں پاکستان کی سفیر آمنہ بلوچ نے بیلجئیم اور لکسمبرگ میں مقیم پاکستانی برادری کے ساتھ ورچوئل کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔
بیلجئیم میں پاکستانی سفارتخانہ کے ٹویٹ کے مطابق سفیر آمنہ بلوچ نے پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کا جواب دیتے ہوئے ان کے جلد حل کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے رابطوں کو بڑھانے کے بارے میں کمیونٹی کی تجاویز کا خیرمقدم کیا۔