نئی اور مفید تبد یلیوں کے ساتھ وفاقی محتسب کی سر کا ری ویب سا ئٹ کا اجرا ء، عوام النا س کی سہو لت کے لئے اہم مند رجات کا اردو میں تر جمہ بھی شا مل کر دیا گیا ہے، اعجاز احمد قر یشی
جد ید اور مز ید فعال تبد یلیوں کے ساتھ وفاقی محتسب کے ادارے کی نئی ویب سا ئٹ کا اجرا ء کر دیا گیا ہے جس میں اہم معلو مات اور مندرجات کو اردو میں پیش کر نے کے علا وہ اس کی رفتار کار میں اضا فہ بھی شا مل ہے۔
ویب سا ئٹ میں وفاقی محتسب کے دائرہ کار، اختیارات، شکایات داخل کر نے کا طر یقہ اور وفاقی محتسب کے علا قا ئی دفا تر سمیت تمام ضروری معلو مات انگر یزی کے ساتھ ساتھ اردو میں بھی فرا ہم کر دی گئی ہیں۔ اس تجدیدنو کے بعد اب کو ئی بھی شخص اپنی مر ضی کی معلو مات تک با آ سا نی اور تیزی کے ساتھ رسا ئی حا صل کر سکتا ہے۔وفاقی محتسب نے گز شتہ روز ایک سا دہ مگر پروقار تقر یب میں اس ویب سا ئٹ کا افتتا ح کیا جس میں وفاقی محتسب سیکر ٹیر یٹ کے اعلیٰ افسران کے علا وہ علا قا ئی دفا تر کے عہد یداروں نے آن لا ئن شرکت کی۔
اس موقع پر نیشنل انفا رمیشن ٹیکنا لو جی بورڈ(این آئی ٹی بی) کے نما ئند ے بھی موجود تھے جنہوں نے اس ویب سا ئٹ کو بہتر اور مز ید فعال بنا نے میں مدد کی تھی۔ وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے افتتا حی تقر یب سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ وفاقی محتسب سیکرٹریٹ کی ویب سائٹ عام لوگوں اور شکا یت کنند گان کو نہ صرف بنیا دی معلو مات فرا ہم کر نے کا ایک اہم ذریعہ ہے بلکہ ڈاک خرچ یا سفر کی صعو بت کے بغیر انہیں آن لا ئن شکا یت کے اندراج کی سہولت بھی فرا ہم کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب پا کستان کے دور دراز علاقوں میں رہنے والے کم پڑھے لکھے افراد اردو میں دی گئی معلو مات سے برا ہ راست استفا دہ کر سکیں گے اور انہیں وفاقی محتسب سے رابطہ کر نے، شکا یات درج کرا نے اور ان شکا یات پر ہو نے والی کا رروائیوں سے آ گا ہ رہنے میں بھرپور سہو لت ملے گی۔ انہوں نے مز ید کہا کہ جد ید ٹیکنا لو جی اور آ لات کی مدد سے اب اس ویب سا ئٹ کو نئے انداز سے پیش کر نے کے بعد اس کی رفتار کار میں بھی اضا فہ ہو گیا ہے اور اس کے استعمال کا طر یقہ بھی آ سان ہو گیا ہے نیز اس میں انگریزی کے ساتھ ساتھ اردو عبا رت کی مو جودگی سے وہ لوگ بھی فا ئدہ اٹھا سکیں گے جنہیں قبل ازیں انگر یزی عبارت کے با عث مشکلات درپیش تھیں۔
انہوں نے کہا کہ شکا یات کاا زالہ کر نے کے طر یق کار، دفتری پروسیجر اور مختلف اہم اقدا مات مثلاًآ ئی آر ڈی(ثا لثی، مصا لحتی کردار کے ذریعے با ہمی رضا مندی سے مسا ئل کا غیر رسمی حل)، ”او سی آر (انصاف آپ کی دہلیز پر” کے عنوان سے ضلعوں اور تحصیل کی سطح پر جا کر شکا یا ت کا ازالہ)، کھلی کچہر یوں اور اس نو عیت کے دیگر پروگراموں کے علا وہ وفاقی محتسب کے ”شکا یات کمشنر برا ئے اوور سیز پاکستانیز” اور”شکا یات کمشنر برا ئے اطفال” کے دفا تر کی ذمہ داریوں اور یہاں ہو نے والے کا موں کی تفصیلات بھی اردو میں دے دی گئی ہیں۔
وفاقی محتسب نے کہا ہے کہ ادارے کی ویب سائٹ کی تجد ید نو اور اس میں اردو معلو مات کا اضا فہ کر نے سے ہمارا بنیا دی مقصد یہ ہے کہ زیا دہ سے زیا دہ اور بالخصوص غیر تر قی یافتہ اور پسماندہ علا قوں کے لوگوں کو اس ادارے کے دائرہ کار، ذمہ داریوں، حدودکار اور کا موں کے با رے میں آ گا ہی فرا ہم کی جا سکے اور انہیں علم ہو سکے کہ وفاقی محتسب ان کے کون کون سے مسا ئل با آ سا نی حل کر سکتا ہے اور وہ اس ادارے سے کس طرح استفا دہ کر سکتے ہیں۔