گوادر میں چین کے تعاون متعدد منصوبے جاری ہیں ، چینی کمپنی
اسلام آباد : چیئرمین چائنا اوورسیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی ژانگ باؤژونگ نے کہا ہے کہ چینی اور پاکستانی سرمایہ کاروں کی سرمایہ کاری سے گوادر کے متعدد میگا پراجیکٹس پر تیزی سے کام جاری ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گوادر پراجیکٹس بشمول گوادر فری زون، نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ، گوادر جم خانہ، گوادر ماسٹر پلان اور 6 لین ایسٹ بے ایکسپریس وے، پیشہ ورانہ تربیتی انسٹیٹیوٹ، بین الاقوامی معیار کے ہسپتال اور شہر میں شجرکاری جیسے سماجی شعبے کے منصوبوں کے ساتھ ساتھ بہتری کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں انہوں نے یہ بھی بتایا کہ گوادر فری زون میں رجسٹرڈ 36 سرمایہ کاروں میں سے 60 فیصد چینی اور 40 فیصد مقامی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ گوادر ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ جیسے منصوبے انجینئرز کو تربیت دینے میں مدد فراہم کریں گے۔