وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی کا ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈیکس اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو خراج تحسین پیش

0 26

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے عالمی وبا کورونا وائرس کیخلاف پاکستان میں فرنٹ لائن پر کام کرنیوالے ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈیکس اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ وزارت بحری امور کی جانب سے جاری ویڈیو پیغام میں علی زیدی نے کہا کہ پاکستان نے بڑے بڑے بحرانوں کا سامنا کیا ہے انشاء اللہ پاکستانی قوم اس بحران پر بھی قابو پالے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس عالمی وبا کیخلاف فرنٹ لائن پر کام کرنیوالوں پر ہمیں ناز ہے.اللہ ان کی مدد کرتا ہے جو اپنی مدد آپ کرتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.