کے الیکٹرک کا فزیکل میٹر ریڈنگ معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا
کراچی( آن لائن ) کے الیکٹرک نے اپنے عملے اور صارفین کی حفاظت کے مفاد میں فیزیکل میٹر ریڈنگ معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔فیزیکل میٹر ریڈنگ معطل کرنے کا مطلب یہ ہے کہ میٹر کو دیکھ کر ریڈنگ نہیں لی جائے گی۔ایک بیان میں ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا تھا کہ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی غیر معمولی حالات جس میں خود جاکر میٹر ریڈنگ لینا ممکن نہیں ہو سے متعلق گائڈ لائنز کی روشنی میں کے الیکٹرک کے رہائشی اور کمرشل صارفین کا بل اوسط یونٹس کے استعمال کے حساب لیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک نے 4 ہزار روپے سے کم والے بلز کی آخری تاریخ میں بھی 10 اپریل 2020 تک توسیع کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ چونکہ موجودہ صورتحال کی وجہ سے بل کی ڈیلوری پر اثر پڑسکتا ہے لہذا صارفین باآسانی کے کے الیکٹرک کی ویب سائٹ https://www.ke.com.pk پر اپنے قابل ادا بل کی معلومات یا بل کی نقل ڈائون لوڈ کرسکتے ہیں۔ترجمان کے مطابق صارفین بذریعہ ایس ایم ایس بھی اپنا بل موصول کرسکتے ہیں جس کے لیے انہیں ایس ایم ایس میں بل (BILL) اسپیس ’13 ہندسوں کا اکانٹ نمبر’ لکھ کر 8119 پر بھیجنا ہوگا۔اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے بچا کے لیے صارفین کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ بل کی ادائیگی کے لیے بینکوں میں جانے سے گریز کریں، صارفین کو سہولت فراہم کرنے کے لیے کے الیکٹرک نے موبائل بینکنگ، ایزی پیسہ، جاز کیش یا اے ٹی ایمز سمیت متبادل ادائیگی کے پورٹل کی دستیابی کو یقینی بنایا ہے۔ترجمان کے مطابق اگرچہ متعدد بینکوں نے بل کی عدم موجودگی میں ڈیپوزٹ سلپ فراہم کرنے پر رضامندی کا اظہار کیا ہے لیکن صارف کو 13 ہندسوں کا اکانٹ نمبر سمیت قابل ادا رقم کو ڈیپوزٹ سلپ پر لازمی بتانا پڑیگا۔