وزیراعظم کا چینی صدر سے رابطہ، کمیونسٹ پارٹی کے 100 سال مکمل ہونے پر مبارکباد دی

0

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے چینی صدر سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے کمیونسٹ پارٹی کی صد سالا تقریبات پر مبارکباد دی۔ عمران خان نے 4 دہائیوں کے دوران چین سے غربت کے خاتمے اور اصلاحات کو سراہا۔

وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پاک چین دوستی کے 70 سال مکمل ہونے پر ایک دوسرے کو مبارکباد دی۔ دوران گفتگو دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ امور اور شرکت داری کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا، علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے کورونا کے خلاف چین کے اقدامات کی تعریف کی۔ عمران خان نے چین کی جانب سے ترقی پذیر ممالک کے لئے انسداد کورونا امداد کو سراہا۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ دونوں رہنماوں نے دو طرفہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔ وزیراعظم نے سی پیک کے تحت بننے والے منصوبے کے معیار اور بروقت تکمیل کو سراہا، سی پیک میں چینی سرمایہ کاروں کی دلچسپی کا خیر مقدم کیا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایم ایل 1 منصوبے کا جلد آغاز قومی اور علاقائی ترقی کے لئے پاکستان جیو اکنامکس ویژن کی تکمیل کرے گا۔ افغان عوام کو معاشی مسائل سے نکالنے کے لیے دنیا کردار ادا کرے۔ افغانستان کو انسانی بحران سے بچانے کے لیے مدد کرنی ہوگی۔

وزیراعظم نے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے چینی اقدام کو سراہا۔ دونوں رہنماؤں میں مختلف شعبوں میں پاک چین تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔ دونوں رہنماؤں کی افغانستان کی تازہ صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.