دنیا افغانستان میں مدد کے منتظر افراد کیلئے اقدامات کرے ، اقوام متحدہ

0

واشنگٹن : اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ افغانستان میں دنیا کے بڑے انسانی بحران کا سامنا ہے موسم سرما سے قبل جان بچانے والی امداد پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں، دنیا افغانستان میں مدد کے منتظر افراد کیلئے اقدامات لے اور فنڈنگ کرے۔

اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ افغانستان میں 2 کروڑ 20 لاکھ افراد موسم سرما میں ’شدید غذائی قلت‘ کا شکار ہوسکتے ہیں، اس موسم سرما میں لاکھوں افغانی ہجرت اور بھوک کے درمیان فیصلہ کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ ہر دو میں سے ایک افغان باشندے کو فیز تھری ’بحران‘ یا فیز فور ’ایمرجنسی‘ خوراک کی کمی کا سامنا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.