نیشنل کمانڈ کنٹرول سینٹر کی 803 کورونا کیسز کی تصدیق

0 36

اسلام آباد (این این آئی)نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا سے اموات کی تعداد 6 جبکہ متاثرین کی تعداد 803 تک جاپہنچی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے کورونا وائرس سے متعلق اعداد و شمارجاری کردیئے جس کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے ملک بھر میں 3 مریضوں کا انتقال ہوا ہے۔کنٹرول سینٹر کے مطابق اب تک ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ 6 لوگ انتقال کر چکے ہیں، ملک میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 803 ہو گئی ہے۔کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے جاری اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 352، پنجاب میں 225، بلوچستان میں 108، گلگت بلتستان میں 71،خیبر پختونخوا میں 31، اسلام آباد میں 15 اور آزاد کشمیر میں ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔کمانڈ سینٹر کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثر 6مریض صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.