اہم خبریںپاکستان

فیٹف نے بھارتی دباؤ پر پاکستان کو گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا : جے شنکر

لاہور :  بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے دعویٰ کیا ہے کہ فیٹف نے بھارتی دباؤ پر پاکستان کو گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔

بھارتی وزیر خارجہ کے اس انکشاف کے بعد فیٹف کی غیر جانبداری پر سوال اٹھنے لگے۔ فیٹف خود کو غیر سیاسی پلیٹ فارم قرار دیتی ہے لیکن بھارتی وزیر خارجہ نے بی جے پی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت پاکستان کے خلاف دباؤ بڑھانے میں کامیاب رہا اور بھارتی دباؤ پر ہی پاکستان کو گرے لسٹ سے نہیں نکالا گیا۔

دوسری جانب بھارتی وزیرخارجہ کی جانب سے ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ کا معاملہ سیاسی بنانے کے اعتراف کے بعد پاکستان نے مسئلہ ایف اے ٹی ایف کے صدر کے سامنے اٹھانے پر غور شروع کر دیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارتی وزیرخارجہ کا پاکستان کوایف اے ٹی ایف گرےلسٹ میں رکھنے بارےمتنازعہ بیان آیا، یہ بیان ایف اے ٹی ایف میں بھارت کےمنفی کردار بارے پاکستانی دیرینہ موقف کی تصدیق ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button