پاک بحریہ کے کموڈور راجہ رب نواز کی ریئرایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی

0 29

اسلام آباد (این این آئی)پاک بحریہ کے کموڈور راجہ رب نواز کی ریئرایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ۔ ترجمان کے مطابق ریئرایڈمرل راجہ رب نواز نے 1991 میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ریئرایڈمرل راجہ رب نواز پاکستان نیوی وار کالج لاہور اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی، اسلام آباد سے فارغ التحصیل ہیں۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ریئرایڈمرل راجہ رب نواز پاک بحریہ میں کمانڈ اور اسٹاف کی متعدد اہم ذمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں۔ ترجمان پاک بحریہ نے بتایاکہ ریئرایڈمرل راجہ رب نواز برطانیہ میں پاکستان کے دفاعی اور نیول ایڈوائزر کے طور پر بھی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.