نیشنل ٹیرف کمیشن نے کینیڈا اور روس سے کولڈ رولڈ کوئلز شیٹس اور سٹرپس کی درآمد پر اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی عائد کر دی

0 33

اسلام آباد (این این آئی)نیشنل ٹیرف کمیشن نے کینیڈا اور روس سے کولڈ رولڈ کوئلز شیٹس اور سٹرپس کی درآمد پر اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی عائد کر دی ۔ این ٹی سی کے فیصلے کے مطابق کینیڈا اور روس سے کولڈ رولڈ کوئلز شیٹس اور سٹرپس کی درآمد پر 13 اعشاریہ 94 فیصد کی اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی عائد کر دی ،ان اشیاء کی ڈمپنگ سے مقامی صنعتوں کو مالی نقصان کا سامنا کرنا تھا ۔فیصلے کے مطابق اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی 18 ستمبر 2019 سے 5 سال کی مدت کیلئے عائد کی گئی ہے ، فیصلے کے مطابق عائشہ اسٹیل اور انٹرنیشنل اسٹیل کراچی نے این ٹی سی کو اینٹی ڈمپنگ کی درخواست دی تھی ۔فیصلہ کے مطابق این ٹی سی نے معاملے پر مئی 2019 میں باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کیا ۔فیصلہ کے مطابق اینٹی ڈمپنگ کا تعین کرنے کیلئے یکم جنوری 2018 سے 31 دسمبر 2018 تک کی درآمدات کا جائزہ لیا گیا ۔فیصلہ کے مطابق دوران تحقیقات ان اشیاء کے مینوفیکچرز اور برآمدی اداروں نیکوئی معلومات فراہم نہیں کیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.