بنگلہ دیش:مذہبی کتاب کی بے حرمتی کیخلاف ہنگامے ، مزید2ہندو ہلاک
ڈھاکہ : پرتشدد واقعات میں مزید 2 ہندو ہلاک ہو گئے ، جس سے مجموعی ہلاکتوں کی تعداد چھ ہو گئی۔ پولیس کے مطابق تشدد کے حالیہ واقعات جنوبی شہر بیگم گنج میں پیش آئے ، جہاں 200 سے زائد مسلمانوں نے ایک مندر پر حملہ کیا جہاں ہندوکمیونٹی 10 روزہ تہوار کی آخری رسومات کی تیاری کر رہی تھی ۔