محکمہ صحت پنجاب کی ٹیم کا وفاقی دارلحکومت میں ماسک کے خفیہ گودام پر چھاپہ ،مارکر دو کروڑ مالیت کے ماسک بر آمد کرلئے
راولپنڈی (این این آئی) محکمہ صحت پنجاب کی ٹیم نے وفاقی دارلحکومت میں ماسک کے خفیہ گودام پر چھاپہ مارکر دو کروڑ مالیت کے ماسک بر آمد کرلئے ۔ محکمہ صحت کے مطابق دو کروڑ روپے مالیت کے 1 لاکھ 50 ہزار سے زائد این 95 کورونا ماسک برآمد کرلی گئے ۔ محکمہ صحت کے مطابق خفیہ اطلاع پراسلام آباد کے سیکٹر ایف سکس میں کاروائی کی گئی ،کورونا ماسک بلیک کرنے والے چار چینی باشندے گرفتار کرلئے گئے ، چھاپہ اسلام آباد انتظامیہ کے تعاون سے مارا گیا ۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی کارروائی شروع کر دی گئی۔