ملک کے تمام ہوائی اڈوں کے اندر رش ختم کرنے کے لئے فوری کارروائی کی جائے ،سول ایوی ایشن اتھارٹی کی ہدایت

0 29

راولپنڈی (این این آئی)ایوی ایشن ڈویژن کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کو تازہ  ہدایات جاری کر دی ہیں جس میں کہاگیاہے کہ ملک کے تمام ہوائی اڈوں کے اندر رش ختم کرنے کے لئے فوری کارروائی کی جائے ۔ ترجمان ایوی ایشن ڈویژن کے مطابق لوگوں کو ہوائی اڈوں کے بیرونی احاطے پر روکا جائے۔ ایوی ایشن ڈویژن کے مطابق کسی بھی شخص کو علاقائی اور بین الاقوامی لاؤنجز کی آمد میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ہوائی اڈے کے احاطے میں رش سے بچنے کے لئے تمام ہوائی اڈے فورا اپنے احاطے سے بینچ ہٹا دیں۔ ترجمان کے مطابق ڈرائیوروں کو صرف پارکنگ ایریا تک ہی محدود رکھا جانا چاہیے ۔ ترجمان کے مطابق خواتین اور بچوں کو ہوائی اڈوں میں بلاضرورت داخلے سے روکا جائے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.