پولیس لائن ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام ڈویژن میں ہرقسم کی پریڈ پر پابندی عائد کر دی گئی

0 27

اسلام آباد(این این آئی)پولیس لائن ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام ڈویژن میں ہرقسم کی پریڈ پر پابندی عائد کر دی گئی ۔ پیر کوترجمان پولیس کے مطابق آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان نے تمام افسران کو احکامات جاری کردئیے،پریڈ پر پابندی کرونا وائرس سے بچاو کے متعلق احتیاطی تدابیر کے لیے لگائی گئی۔ آئی جی اسلام آباد کے مطابق اسلام آباد پولیس کرونا وائرس سے بچاو کے لئے تمام تر ضروری اقدامات کررہی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.