پاکستان میں بھی کرونا کے کچھ مریض سامنے آئے ہیں، احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہماری سماجی ذمہ داری ہے، صادق سنجرانی
اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ کرونا وائرس عالمی وبا کی شکل اختیار کر گیا ہے،اللہ تعالیٰ تمام انسانیت کو اس موذی وبا سے اپنی امان میں رکھے۔ ایک بیان میں چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی انہوںنے کہاکہ پاکستان میں بھی کرونا کے کچھ مریض سامنے آئے ہیں، احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہماری سماجی ذمہ داری ہے۔چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے اپیل کی کہ کوشش کریں کہ گھروں تک محدود رہیں، رش والے مقامات پر نہ جائیں۔ انہوںنے کہاکہ غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں۔انہوںنے کہاکہ اراکین پارلیمان، پارلیمنٹ کے ملازمین غیر ضروری اجتماعات سے گریز کریں،عالمی سطح پر ایک مشکل صورتحال درپیش ہے۔