اسلام آباد میں کورونا کا ایک اور کیس، مریضوں کی تعداد 29 ہو گئی

0 26

 اسلام آباد (این این آئی)امریکہ سے چند روز قبل آنے والی خاتون میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جسے وینٹی لیٹر پر ڈال دیا گیا ، نیا کیس سامنے کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 29ہوگئی ۔پمز ہسپتال کے حکام کے مطابق امریکہ سے آئی خاتون میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے، خاتون کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث اسے وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا ۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق کورونا وائرس سے متاثرہ خاتون کی عمر 30 سال ہے اور وہ امریکہ سے چند دن پہلے ہی پاکستان واپس آئی ہے، خاتون کو نجی ہسپتال سے پمز لایا گیا۔ذرائع پمز ہسپتال نے بتایا کہ اسلام آباد سے کورونا کا یہ پہلا کیس ہے ، پمز میں کورونا وائرس کے پانچ مریض داخل ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.