اہم خبریںبین الاقوامی

پاکستان ہمارا دوسرا گھر، اچھے تعلقات کے خواہش مند ہیں، افغان طالبان

اسلام آباد  :  تحریک طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ افغان سرزمین کو پاکستان کیخلاف استعمال ہونے کی اجازت نہیں دیں گے، پاکستان ہمارا برادر مسلم ملک اور دوسرا گھر ہے ہماری اقدار مشترکہ ہیں، پاکستان لاکھوں مہاجرین کی میزبانی کر رہا ہے،پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہشمند ہیں،خواتین کو تمام شرعی اور معاشی حقوق دیں گے، تمام شہریوں کے حقوق کا تحفظ کریں گے داعش گروپ ہمارا دشمن ہے۔ اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ہم افغانستان میں شہریوں کو نقصان نہیں پہنچائیں گے، مجبور نہ کیا گیا تو سخت قدم بھی نہیں اٹھائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ٹی ٹی پی پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے جس میں مداخلت پر یقین نہیں رکھتے۔ خواہش ہے پاکستان میں کوئی بدامنی نہ ہو، نہیں چاہتے کہ کوئی ہماری سرزمین کوپڑوسی ملک کیخلاف استعمال کریں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button