شہید بابر سہیل بٹ ثابت قدم کارکن اور پکا جیالا تھا، بلاول بھٹو زرداری کا تیسری برسی پر خراج عقیدت

0 27

 اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی رہنما شہید بابر سہیل بٹ کی تیسری پرسی پر خراج عقید پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید بابر سہیل بٹ ثابت قدم کارکن اور پکا جیالا تھا۔ اپنے بیان میں جمعہ کو بلاول بھٹو زرداری نے پیپلز یوتھ آرگنائیزیشن سینٹرل پنجاب کے سابق جنرل سیکریٹری بابر سہیل بٹ کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوںنے کہاکہ شہید بابر سہیل بٹ ثابتقدم کارکن اور پکا جیالا تھا۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ ان کی پارٹی کے لیئے خدمات ناقابلِ فراموش ہیں،پارٹی عہدیداران و کارکنان شہید بابر سہیل بٹ کی روح کے ایصال ثواب کی خاطر بارگاہِ الٰہی میں دعا کریں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.