پی ڈی ایم کا اہم اجلاس آج ، لانگ مارچ پرغور ہوگا

0

اسلام آباد : حکومت مخالف جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) کا سربراہی اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا۔مولانا فضل الرحمان اجلاس کی صدارت کریں گے۔ نیب آرڈیننس، انتخابی اصلاحات اور مہنگائی پر تبادلہ خیال ہوگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کے اجلاس میں حکومت مخالف جلسوں، روڈ کارواں اور لانگ مارچ پر بھی بات ہوگی۔

پی ڈی ایم اجلاس بلانے کیلئے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے اہم رہنماؤں سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے حکومت کو ہر محاذ پر ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کیا ہے۔اطلاعات ہیں کہ پی ڈی ایم کے اجلاس میں کراچی میں ہونے والے اجلاس کی تجاویز پر غور ہوگا اور اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کے امور پر بھی حتمی رائے لی جائے گی۔ اپوزیشن کی بڑی بیٹھک میں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اپوزیشن کی حکمت عملی پر بھی غور ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.