فیاض الحسن چوہان نے بھی جیئے بھٹو کے نعرے لگا دیئے
لاہور : صوبائی وزیر جیل خانہ جات و پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے بھی جیئے بھٹو کا نعرے لگا دیئے۔
کرکٹ ٹاکرے کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے فیاض چوہان نے میچ کھیلنے پر پیپلز پارٹی کی ٹیم کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی ٹیم نے کرکٹ کی بحالی کے لئے اچھا کر دار ادا کیا، اس موقع پر میرا بھی دل کر رہا ہے کہ ملک کے لئے پیپلز پارٹی کے اس جذبے کے پیش نظر جئے بھٹو کا نعرہ لگا دوں۔
جس پر سید حسن مرتضی نے کہا کہ آپ جیئے بھٹو کا نعرہ لگالئں۔ اس پر فیاض الحسن نے کہا کہ جئے بھٹو، جئے بھٹو، جئے بھٹو۔