امن کا نوبیل انعام فلپائن اور روس کے 2 صحافیوں کے نام

0 31

سٹاک ہوم  : چیئرپرسن نارویجن نوبیل کمیٹی نے اپنے بیان میں کہا کہ دونوں صحافیوں کو آزادی اظہار کے تحفظ کیلئے جدوجہد پر نوبیل انعام سے نوازا جا رہا ہے جوکہ جمہوریت اور پائیدار امن کی لازمی شرائط ہیں۔ نیوز ایجنسی کے مطابق ماریا ریسا جوکہ امریکی شہری بھی ہیں، تحقیقاتی صحافت کیلئے ایک ڈیجیٹل میڈیا کمپنی کی شریک بانی ہیں جبکہ روسی صحافی دمتری ماراٹوف روس کے سرکردہ آزاد اخبار نووایا گزٹا کے شریک بانی ہیں۔ادھر روسی صدر پوٹن کے ترجمان نے امن کا نوبیل انعام حاصل کرنے پر صحافی دمتری کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک قابل اور دلیر صحافی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.