اہم خبریںپاکستان

سپریم کورٹ کا خیبر پختونخوا کی سرکاری جائیداد کو محفوظ بنانے کیلئے صوبے کی تمام سرکاری املاک کا روایتی ،ڈیجیٹل ریکارڈ تیارکرنے کا حکم

اسلام آباد (این این آئی) سپریم کورٹ نے خیبر پختونخوا کی سرکاری جائیداد کو محفوظ بنانے کیلئے صوبے کی تمام سرکاری املاک کا روایتی اورڈیجیٹل ریکارڈ تیارکرنے کا حکم دیتے ہوئے سے چھ ماہ میں عمل درآمد رپورٹ طلب کرلی ہے۔جمعہ کو سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائزعیسی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے شہری تیمورحسین کی خریدی زمین کے قبضہ کیلئے پشاورمیونسپل کارپوریشن کیخلاف درخواست کی سماعت کے بعد یہ فیصلہ سنایا۔ عدالت نے ہدایت کی کہ سرکاری املاک کی نشاندہی کیلئے ریکارڈ میں تمام انٹریز شامل کی جائیں، صوبے کی سرکاری املاک کا ریکارڈ ہرلوکل گورنمنٹ میں رکھا جائے، لوکل گورنمنٹ کیساتھ سرکاری املاک کا ڈیجیٹل ریکارڈ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ودیہی ترقی آفس میں بھی محفوط بنایا جائے۔ عدالت نے ہدایت کی چیف سیکرٹری اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ عدالتی احکامات تمام لوکل گورنمنٹ حکام تک پہنچائے اور سرکاری املاک کے نقصان پر متعلقہ افراد کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button