اہم خبریںپاکستان

سرمایہ کاری کیلئے پاکستان میں ماحول ساز گار ،پارلیمانی وفود کے تبادلوں، تجارتی و اقتصادی روابط کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے،محمد صادق سنجرانی

اسلام آباد (این این آئی)چیئر مین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ سرمایہ کاری کیلئے پاکستان میں ماحول ساز گار ہے،پارلیمانی وفود کے تبادلوں، تجارتی و اقتصادی روابط کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے۔چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے تیونس اور ایران کے سفراء نے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کی ۔ ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات، باہمی اہمیت کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔چیئر مین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ پاکستان تیونس کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔چیئرمین سینیٹ نے تیونس کے سفیر بْرھان الکامِل سے تبادلہ خیال کر تے ہوئے کہا کہ گوادر پاکستان کا ابھرتا ہوا پورٹ سٹی ہے۔ انہوں نے کہ کہ تیونس کے سرمایہ کار گوادر میں موجودہ سرمایہ کاری کے مواقعوں سے استفادہ کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سرمایہ کاری کیلئے پاکستان میں ماحول ساز گار ہے،پارلیمانی وفود کے تبادلوں، تجارتی و اقتصادی روابط کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے۔ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے ایرانی سفیر سید محمدعلی حسینی سے تبادلہ خیال کر تے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس عالمی مسئلہ بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران میں کرونا وائس کے باعث ہونے والے جانی نقصان پر غم زدہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی حکومت اور متعلقہ اداروں کی وائس پر قابو پانے کے حوالے سے کوششیں قابل تحسین ہیں۔ چیئر مین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان ایران سرحد پر سکریننگ کیلئے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے مابین بہتر تعاون دیکھنے کو ملا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button