اہم خبریںپاکستان

ہر مسلمان عورت کا رول ماڈل حضرت فاطمتہ الزہراکی سیرت طیبہ اور امہات المومنین جیسی جلیل القدر ہستیاں ہیں، فردوس عاشق اعوان

 اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ہر مسلمان عورت کا رول ماڈل حضرت فاطمتہ الزہراکی سیرت طیبہ اور امہات المومنین جیسی جلیل القدر ہستیاں ہیں۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ  پہلی مسلمان خاتون حضرت خدیجہ الکبریٰ تجارت پیشہ تھیں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ  اِسلامی تاریخ کے یہ روشن کردار ہمارے لئے مشعل ِراہ ہیں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان  نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت خواتین کے ہر قسم کے استحصال کے خلاف ہے اور انکے آئینی، قانونی، سیاسی ، سماجی اور معاشی حقوق کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے۔انہوںنے کہاکہ عورتوں کے حق وراثت سے لے کر زینب الرٹ بل کی منظوری تک کے اقدامات عورتوں کے حقوق کیلئے حکومت کے پختہ عزم اور سوچ کا واضح اظہار ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان  نے کہاکہ  وجود کی نمائش خود عورت کی توہین ہے،خاتون کی عزت و وقار اس کی حیا ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ میڈیا یا کسی بھی فورم پہ عورت کی تضحیک و تذلیل ناقابلِ قبول رویہ ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ ٹی وی چینل پر پیش آنے والا واقعہ قابل افسوس ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق نے کہاکہ  میڈیا کو ایسے حساس معاملات پر زیادہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button