اہم خبریںبلوچستان

ریاست مدینہ کے نام پر ملک کی اسلامی تہذیب کو ملیامیٹ کرنے کی سازشیں ہورہی ہے، حافظ حمداللہ

پشین  : جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماء اور پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ ریاست مدینہ کے نام پر ملک کی اسلامی تہذیب ملیامیٹ کرنے کی سازشیں ہورہی ہے، ملک میں اسلام کے لیے رکاوٹیں کھڑی کرنیکی کوششیں ہورہی ہے، مغربی قوتیں کوشش کررہے ہیں کہ اسلام مدرسہ اور مسجد کو کیسے بدنام کریں طاقتور اور کمزور جابر اور ظالم کی جنگ صدیوں سے چلی آرہی ہیں، ہم مولانا قاسم نانوتوی اور شیخ الہند کے پیروکار ہیں ان اکابرین کے نقش قدم پر چلنا ہوگا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمیعت علماء اسلام تحصیل برشور کے زیر اہتمام منعقدہ تربیتی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صوبائی سینئر نائب امیر رکن قومی اسمبلی مولانا کمال الدین، سابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی سید مطیع اللہ آغا، تحصیل امیر برشور حافظ محمدشاہد، مفتی محمد نعمان، عبدالکبیربرشوری، مولانا عبدالحلیم، مولوی عبید اللہ صدیقی۔کلیم اللہ کاکڑ اور دیگر نے بھی خطاب کیا، پی ڈی ایم کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حافظ حمداللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علماء اسلام دین کی سربلندی کے لئے جدو جہد کر رہی ہیں پاکستان میں ہر سال لاکھوں علمائے کرام اور حفاظ کرام فارغ التحصیل ہوتے ہیں، اس لیے امریکہ سمیت تمام مغربی قوتوں کے لیے پریشانی ہے کہ ہم مولوی اور ممبر کو کیسے جدا کریں، انہوں نے کہا کہ قرآن شریف اللہ تعالیٰ کا عظیم کتاب ہے کوئی مائی کا لال ہمارے معاشرے سے اسلامی تہذیب ختم نہیں کر سکتا، انہوں نے کہا کہ ملک میں علماء کرام کو آپس میں لڑانے کی سازش ہو رہی ہے، سرکاری سطح پر مولویوں کا استعمال کر کے انگریز اور ان کے حواریوں کو خوش کرنے کی کوشش ہورہی ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان کے آئین میں موجود ہے کہ مملکت خداداد میں اسلام کے خلاف کوئی قانون نہیں بن سکے گا، لیکن ریاست مدینہ کے نام پر پاکستان کو عیاشی اور بدکاری کا اڈہ بنانے کی کوشش ہورہی ہے اسمبلی میں خواتین کے متعلق گزشتہ روز جو بل پاس ہوا اسلام اور ہمارے تہذیب کے خلاف ہیں عورتوں کے لئے اسلام اور قرآن میں واضح ہیں کہ عورت کا مقام کیا ہیں ریاست مدینہ کے نام پر جبر اور ظلم طاقتور کے کہنے پر اقتدار میں آنے والے امریکہ اور ان کے حواریوں کو خوش کرنے کی کوشش ہو رہی ہیں پاکستان میں حالات کو دیکھ کر لگتا ہے کہ ملک میں نہ کوئی قانون ہے نہ کوئی پارلیمنٹ اور نہ کوئی آئین ہے، رکن قومی اسمبلی مولانا کمال الدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست مدینہ میں عوام سے پوچھے بغیر فیصلے ہو رہے ہیں ختم نبوت اور رسالت پر لاکھوں اور ہزاروں لوگ قربان ہوچکے ہیں موجودہ حکومت ریاست مدینہ کے نام پر ایک دھبہ ہے پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ اس ظلم اور جبر کے خلاف جدوجہد کر رہی ہے، انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم ملک میں آئین کی حکمرانی اور پارلیمنٹ کی بالادستی چاہتی ہیں، انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن بحیثیت سربراہ پی ڈی ایم کے دس پارٹیوں کی سربراہی کر رہے ہیں ستر سال سے ملک میں جمہوریت اور عوام کے ساتھ ناانصافی ہو رہی ہیہر وقت ملک میں ظلم اور جبر کے خلاف جمیعت علماء اسلام نے جدوجہد کی ہے پی ڈی ایم آئین اور پارلیمنٹ کی بالادستی چاہتی ہے، ہمارے اکابرین اسلام کی پیروکاری کرتے ہوئے اسلام کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ضلع پشین میں بعض غیرمنتخب اور شکست خوردہ عناصر ان کے ترقیاتی اسکیمات کو اپنے کھاتے میں ڈالنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں، برشور گرڈ اسٹیشن اور خانوزئی تا معروف افغانستان شاہراہ کی تعمیر کا منصوبہ ان کی ذاتی کوششوں سے ممکن ہوا۔ سابق اسپیکر سید مطیع اللہ آغا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اسلام کا عظیم قلعہ ہے ملک اور ملت پر ہزاروں لوگ قربان ہو چکے ہیں لہذا تمام کارکنان اور عوام اسلام کی روایات اور دین اسلام کے لیے کی گئی کوششوں پر عمل پیرا ہوتے ہوئے مزید محنت کریں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button