
اسلام آباد (این این آئی)احتساب عدالت میں فریال تالپور اور صاحبزادوں کے منجمد بینک اکائونٹس کھلوانے کیلئے درخواست پر سماعت احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان نے سماعت کی ۔ دور ان سماعت فاروق نائیک فریال تالپور کی جانب سے عدالت میں پیش ہوئے جبکہ فریال تالپور کے ذرائع آمدن سے متعلق ریکارڈ بھی عدالت میں پیش کیا گیا ۔ فریال تالپور، عائشہ تالپور اور فاطمہ تالپور کے ٹیکس ریٹرنز کی تفصیلات اور سندھ اسمبلی سے ملنے والی تنخواہ، زراعت اور دیگر کاروبار سے ملنے والی آمدن کی تفصیل بھی پیش کی گئی ۔ فاروق ایچ نائیک نے کہاکہ نیب کے خط پر فریال تالپور اور انکی صاحبزادیوں کے اکاونٹس منجمند ہوے، عدالتی حکم پر تمام ریکارڈ پیش کر دیا ہے۔ فاروق ایچ نائیک نے کہاکہ احتساب عدالت فریال تالپور کے تینوں بنک اکاونٹس کھلوانے کا حکم جاری کرے۔احتساب عدالت نے فریال تالپور کے اکاونٹس کھلوانے کیلئے پیش دستاویز پر نیب سے جواب مانگ لیا ۔بعد ازاں احتساب عدالت نے سماعت مزید کارووائی کیلئے 10مارچ تک ملتوی کر دی گئی ۔




