اہم خبریںپاکستان

دہلی میں مسلمانوں کے قتل عام نے ہندوستان کی تقسیم کی بنیاد رکھ دی ہے،فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ دہلی میں مسلمانوں کے قتل عام نے ہندوستان کی تقسیم کی بنیاد رکھ دی ہے،بھارت میں مسلمانوں پر ظلمت اور شب خون کی داستان نئی نہیں،لیکن مودی کے دور میں ہندو انتہا پسندی عروج کو جا پہنچی ہے۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ دہلی میں مسلمانوں کے قتل عام نے ہندوستان کی تقسیم کی بنیاد رکھ دی ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ ہندو جنونی پاگل جتھوں نے بے گناہوں کا خون بہا کردوقومی نظریہ کی صداقت کو تسلیم کرلیا۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ قائد اعظم کے نظریے کی سچائی کی گواہی آج ہر بے گناہ بھارتی مسلمان کا گرتا ہوا لہو دے رہا ہے۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ بے گناہ مسلمانوں کا قتل عام بھارت میں رہنے والی اقلیتوں کو واضح پیغام ہے کہ ان کی بھارت میں میں جان و مال محفوظ نہیں۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ بھارت میں مسلمانوں پر ظلمت اور شب خون کی داستان نئی نہیں،لیکن مودی کے دور میں ہندو انتہا پسندی عروج کو جا پہنچی ہے۔انہوںنے کہاکہ آج مودی کا فسطائی نظریہ بانیان ہندوستان کے فلسفے پر کالک مل رہا ہے،اقلیتیں تباہ حال ہیں اورمعاشرہ منقسم ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button