عالمی رہنماؤں کا ماحولیاتی سربراہی اجلاس میں ’انسانیت کو بچانے‘ پر زور
گلاسگو: اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ عالمی رہنماؤں کو ’انسانیت کو بچانے‘ کے لیے کام کرنا چاہیے۔
اقوام متحدہ کی تاریخی دو روزہ سربراہی اجلاس ماحولیاتی سمٹ ’سی او پی 26‘ کے لیے 120 سے زائد سربراہان مملکت اور حکومتیں گلاسگو میں اکٹھی ہو رہی ہیں جس کے منتظمین کا کہنا ہے کہ یہ تباہ کن گلوبل وارمنگ سے انسانیت کے راستے کو علیحدہ کرنے کے لیے بہت اہم ہے۔
برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے کہا کہ ’آدھی رات میں صرف ایک منٹ باقی ہے اور ہمیں فوری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے‘۔
سی او پی 26 کو پیرس معاہدے کی مسلسل عملداری کے لیے اہم قرار دیا جارہا ہے جس میں ممالک نے 2015 میں عالمی درجہ حرارت میں اضافے کو دو ڈگری سیلسیس تک محدود کرنے اور محفوظ 1.5 ڈگری کیپ کے لیے کام کرنے کا عزم کا اظہار کیا گیا تھا۔