
بلوچستان میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے پاکستان ریلوے کوئٹہ ڈویژن کا خصوصی سیاحتی ٹرین چلانے کا فیصلہ۔
اس خصوصی ٹرین کا افتتاح ڈویژنل سپرینٹنڈنٹ کوئٹہ ڈویژن انجینئر اختر محمود خٹک مورخہ 3 جولائی 2021 بروز ہفتہ صبح 9:30 بجے کوئٹہ ریلوے سٹیشن پر کریں گے۔
یہ ٹرین مسافروں/سیاحوں کو لے کر کوئٹہ سےہر ہفتہ اور اتوار کی صبح 9:30 بجے بوستان کے لیے روانہ ہو گی اور بوستان سے کولپور کے لیے صبح 11 بجے روانہ ہو گی اور دوپہر 2:10 بجے بوستان سے کوئٹہ کے لیے روانہ ہو گی۔




