اہم خبریںپاکستان

ڈاکٹر فیصل کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات ،ڈاکٹر محمد فیصل کو بطور سفیر جرمنی تعیناتی پر مبارکباد

اسلام آباد (این این آئی)جرمنی میں پاکستان کے نامزد سفیر ڈاکٹر محمد فیصل نے وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی جس میں وزیر خارجہ نے ڈاکٹر محمد فیصل کو بطور سفیر جرمنی تعیناتی پر مبارکباد دی۔وزیر خارجہ نے بطور ترجمان وزارت خارجہ، ڈاکٹر محمد فیصل کی کارگردگی کو سراہا۔وزیر خارجہ نے نامزد سفیر کو پاکستان کی خارجہ پالیسی ترجیحات کے حوالے سے اہم ہدایات دیں۔ وزیر خارجہ نے نامزد سفیر کو جرمنی میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایات دیں۔وزیر خارجہ نے نامزد سفیر جرمنی سے کہا کہ آپ ایسے وقت میں بطور سفیر ذمہ داریاں سنبھالنے جا رہے ہیں جب پاکستان کو سفارتی محاذ پر بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے۔نامزد سفیر جرمنی ڈاکٹر محمد فیصل نے وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ وہ اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اس اعتماد پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button