ون ڈے سیریز، ویسٹ انڈیز ویمنز ٹیم کراچی پہنچ گئی
کراچی : پاکستان سے ون ڈے سیریز کھیلنے کیلئے ویسٹ انڈیز ویمنز کرکٹ ٹیم کراچی پہنچ گئی، مہمان اسکواڈ براستہ دبئی پاکستان پہنچا۔
نجی ائیر لائن کے ذریعے ویسٹ انڈیز ٹیم کراچی پہنچی، اولڈ ٹرمینل پر مہمان ٹیم کی آمد پر سکیورٹی کے انتظامات کئے گئے، ائیرپورٹ سے ہوٹل سخت پروٹوکول میں لے جایا گیا۔ مہمان ٹیم تین روز تک قرنطینیہ میں رہے گی۔
نیشنل اسٹیڈیم اور کراچی جمخانہ میں 4 سے 7 نومبر تک ٹریننگ شیڈول ہے، پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 8 نومبر کو ہو گا۔ دوسرا ون ڈے 11 اور آخری مقابلہ 14 نومبر کو ہوگا، سال 2019 میں پاکستان نے ون ڈے سیریز 1-2 سے جیتی تھی۔