پاکستان کا خوف ابھی سے انگلینڈ کے سر پر سوار
آئی سی سی ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ میں انگلش ٹیم پر پاکستان کا خوف ابھی سے سوار ہوگیا۔
سابق کپتان مائیکل وان کا کہنا ہے کہ اس مرحلے پر صرف گرین شرٹس ہی انگلینڈ کا راستہ روک سکتے ہیں، دونوں ٹیموں نے اب تک اپنے گروپ میں اپنے ابتدائی تینوں میچز جیت کر 6، 6 پوائنٹس جوڑلیے ہیں، مائیکل وان سوشل میڈیا پر اپنے تبصروں کی وجہ سے خبروں کی بھی زینت بنے رہتے ہیں۔
پاکستان نے گروپ میچز میں اب تک بھارت، نیوزی لینڈ اور افغانستان کو ٹھکانے لگادیا ہے جبکہ انگلش ٹیم نے دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز کیخلاف کامیابی سے کھاتہ کھولنے کے بعد بنگلہ دیش اور آسٹریلیا کو بھی دھول چٹارکھی ہے۔
اپنے پیغام میں مائیکل وان نے لکھا کہ یہ تمام ٹیموں کے لیے پیغام ہے کہ انگلینڈ بہترین اور حریفوں کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھنے والی ٹیم ہے لیکن انھیں صرف پاکستان سے خطرہ درپیش ہوگا، انگلش ٹیم پیر کو شارجہ میں سری لنکا کا سامنا کرے گی جبکہ پاکستان منگل کو ابوظبی میں نمیبیا کیخلاف میدان سنبھالے گا، انگلش ٹیم نے گذشتہ دن آسٹریلیا کو مکمل طور پر آؤٹ کلاس کرتے ہوئے بڑی کامیابی اپنے نام درج کی ہے۔